نیفیڈ کی پریشانی

Share Article

دلیپ چیرین

دی نیشنل ایگریکلچرل کو آپریٹیومارکیٹنگ فیڈریشن (نیفیڈ) بورڈ کے ذریعہ منیجنگ ڈائریکٹر سی وی آنند بوس کو برخاست کرنے کے معاملہ میں نیفیڈ اور مرکزی وزارت زراعت آمنے سامنے ہیں۔ جھارکھند کیڈر کے 1974کے بیچ کے آئی اے ایس افسر بوس کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں کچھ دن پہلے برخاست کردیا گیا تھا۔ ان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پی کے شرما کو اس عہدے پر بحال کیا گیا ہے۔
دراصل وزارت زراعت نیفیڈ بورڈ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہے اور اس نے بوس کو پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت نے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر شرما کو ہٹانے کا فرمان بھی جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیفیڈ جو ایک کوآپریٹیو کمیٹی ہے، نے حکومت کی اجازت کے بغیر ہی بوس کو برخاست کر کے قوانین و ضوابط کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ اب وزارت زراعت بھی اپنا ڈنڈا چلا رہی  ہے۔ وہ کوآپریٹیو کمیٹی کو امداد کی شکل میںدی گئی 1200کروڑ روپے واپس لینے کی اسکیم بنا رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *