پراسرار لیپ ٹاپ 

Share Article

جب کسی کی کوئی قیمتی چیز چوری ہوتی ہے تو چور پر بہت غصہ آتا ہے، چند لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ شاید چور کا ذہن بدل جائے ا ور وہ چوری کی ہوئی چیز واپس کر دے لیکن ایسا ہوچکاہے۔برمنگھم سے تعلق رکھنے والے سٹیو ویلنٹائن نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے فلیٹ میٹ کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا، جس کے بعد انہیں چور کی طرف سے ایک ای میل بھی ملی ہے۔ای میل میں چور نے انوکھی پیش کش کی ہے۔

 

نامعلوم چور نے ای میل کے شروع میں طالب علم کا لیپ ٹاپ چرانے پر معافی مانگی۔ چور نے لکھا کہ ’’میں بہت غریب ہوں اور مجھے اور پیسوں کی ضرورت تھی۔ میں نے تمہارا فون اور بٹو ہ چھوڑ دیا ، اس لیے مجھے امید ہے کہ اس سے کچھ حد تک ازالہ ہوجائے گا۔‘‘
اس کے بعد چور نے لکھا’’ میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، اگر آپ کی کوئی فائل اس لیپ ٹاپ میں ہو جیسے یونیورسٹی کا کام، جس کی آپ کو ضرورت ہو تو میں اسے یہاں سے بھجوا سکتا ہوں۔
یقیناًچوری ایک بری چیز ہے مگر اس چور کے ساتھ ہمدردی اس لئے مناسب ہے کہ اس نے چوری کے باوجود ایک طالب علم کے کیریئر کا خیال رکھتے ہوئے اسے اپنے کام کی چیزیں واپس لینے کی پیشکش کی۔اس چوری کو بہت سے لوگ مستحسن نظر سے دیکھ رہے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔غرضیکہ دونوں طرح کے ٹویٹ آرہے ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ چوری بہر کیف چوری ہوتی ہے اور اس کی کسی بھی صورت میں سراہنا نہیں کی جاسکتی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *