جانئے ،عامر خان نے بیٹے جنید کے بالی ووڈ انٹری پر کیا کہا؟

Share Article
amir-junaid

بالی ووڈ میں گزشتہ سال کئیبالی ووڈ ستاروں کے بچوں نے ہندی سنیما کی دنیا میں قدم رکھا۔ سارہ علی خان، جھانوی کپور، سے ایشان کھٹر نے اپنی فلموں سے ناظرین کو متاثر بھی کیا ہے۔ ایسے میں اگر اب بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بچے جنید اور ایرا بھی بالی ووڈ میں انٹری کرتے ہوئے نظر آئے تو اس میں زیادہ حیرت کی بات نہیں ہونی چاہئے۔

آپ کو بتا دیں کہ عامر خان نے کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو کافی ود کرن سیزن 6 میں یہ کہا بھی تھا کہ ان کے بچے بالی ووڈ بزنس میں انٹری کر سکتے ہیں مگر یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ اداکار کے ہی طور پر نظر آئے۔

amir-khan
اس کے ساتھ ہی ایک لیڈنگ ڈیلی کے انٹرویو کے دوران جب اداکار سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر ان کے بیٹے جنید جن کوتھیٹر میں کافی دلچسپی ہے وہ اگر اداکاری میں شروعات کرنے کی بات کرتے ہیں تو کیا انہیں عامر خان بریک دیں گے؟ اس کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ ’اگر سبجیکٹ اس کے حساب سے ہوا، اور وہ آڈیشن کو پاس کرتا ہے تو میں کنسیڈر کروں گا، لیکن ابھی تک ایسی کسی بات کے لئے جنید نے مجھ سے کچھ نہیں کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر نے کہا کہ ایرا نے بھی ابھی کچھ نہیں بتایا ہے‘۔آگے عامر خان نے یہ بھی کہا کہ ’میرے بچوں کو بھی ہوم پروڈکشن کے لئے بھی آڈیشن تو پاس کرنا ہی پڑے گا‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *