واٹس ایپ پر چل رہے سیکس ریکٹ کاپردہ فاش

whatsapp-sex-racket
عروس البلادممبئی میں سیکس ریکٹ کاممبئی پولس نے پردہ فاش کیاہے۔خاص بات یہ ہے کہ یہ سیکس ریکیٹ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے چلایاجارہاتھا۔اتناہی نہیں سیکس ریکیٹ خواتین دلال کے ذریعے یہ گروپ چلایاجارہاتھا۔ممبئی سے متصل پال گھرعلاقے کے نالاسوپارہ میں طویل وقت سے چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہوا ہے۔اس گروپ میں چار شادی شدہ خواتین کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔
بتایاجارہاہے کہ خاتون دلال وہاٹس ایپ پرخواتین کی تصویر کسٹمرس کو بھیجتی تھیں۔ وہاٹس پرایپ ہی خواتین کی بولی لگتی اور روپئے فکس ہوتے۔ اس کے بعد جگہ کا انتخاب بھی وہیں کر لیا جاتا۔اس طرح سے ان کا یہ کھیل کافی لمبے وقت سے چل رہاتھا۔ذرائع کے مطابق ،اس بات کا پتہ پولس تب چلاجب جسم فروشی کی چارمتاثرہ خواتین نے پولس کوآپ بیتی بتائی ۔ذرائع کے مطابق،پولیس کو اس کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد چھاپہ مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق،اس میں چار شادی شدہ خواتین سمیت ایک خاتون دلال پکڑ میں آئی۔ ایس پی گورو سنگھ نے بتایا کہ انہیں وہاٹس ایپ پرسیکس ریکٹ چلانے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ایس پی نے خاتون پولیس کی مشترکہ ٹیم بناکر چھاپہ ماری کرنے کی ہدایت دی۔ اس سے پہلے پولیس نے وہاٹس ایپ کے ہی ذریعے خاتون دلال سے رابطہ کرکے فرضی گراہک بھیجا۔
دلال نے گراہک سے رابطہ کرکے چار خواتین کی فوٹوں بھیجیں اور گراہک کے پاس پہنچ گئی۔ جس کے بعد پولس کولیکر دلال چارخاتون کے ساتھ فرضی کسٹمرکے پہنچی۔پولیس نے اسی وقت چھاپہ مارکر 4متاثرہ خواتین کے ساتھ خاتون دلال کو سنتوش بھون لانج میں گرفتار کرلیا۔ فی الحال پولیس معاملہ درج کرکے اس پورے سیکس ریکٹ کی جانچ کر رہی ہے۔ آپ کوبتادیں کہ یہ سیکس ریکٹ کا پردہ فاش پیرکوہواہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *