ممبئی میں 10روپے کیلئے قتل

Share Article

 

ممبئی،  ممبئی کے دادر ریلوے سٹیشن کے قریب پیر کی رات کو صرف 10 روپے کے تنازعہ میں سبزی بیچنے والے نیگراہک کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔معاملہ میں شیواجی پارک پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے منگل کی صبح سبزی فروش کو حراست میں لے لیا ہے۔

 

دادر ریلوے سٹیشن کے قریب سبزی بیچنے والے سونی لال نے محمد حنیف کی چاقو مار کر قتل کردیا۔ اس معاملہ میں شیواجی پارک پولیس نے محمد حنیف کو قتل کرنے کے الزام میں سونی لال کو حراست میں لیا ہے۔ پیر کی رات 10 بجے کے قریب محمد حنیف دادر ریلوے اسٹیشن کے باہر سونی لال کے پاس سبزی خرید رہے تھے، تبھی سبزی کی قیمت کو لے کر سونی اور محمد حنیف کے درمیان تنازعہ ہوا۔ اس دوران 10 روپے کیلئے تنازعہ ہوگیا۔اس پر مشتعل سونی لال نے اپنے پاس رکھے چاقو سے محمد حنیف پر حملہ بول دیا۔ اس حملے میں شدید زخمی حنیف کوکے ای ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران حنیف کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد شیواجی پارک پولیس نے ملزم سونی لال کو منگل کی صبح حراست میں لے لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *