آئی پی ایل2019:راجستھان اورممبئی آمنے سامنے 

Share Article

RR-MI

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں سیزن میں آج (20 اپریل) کو پہلا میچ راجستھان رائلس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، میچ سے ٹھیک پہلے خبر آئی کہ راجستھان رائلس نے اجنکیا رہانے کو کپتانی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اب ٹیم کی کمان اسٹیو سمتھ کے ہاتھ میں ہے۔ راجستھان رائلس کی ٹیم کی کارکردگی موجودہ سیزن میں کچھ خاص نہیں رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ راجستھان رائلس کے لئے جوس بٹلر اس میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ اپنے بچے کے جنم کے لئے وہ وطن لوٹ گئے ہیں۔

راجستھان رائلس:اجنکیا رہانے، سنجو سیمسن، اسٹیوا سمتھ (کپتان)، ایشٹن ٹرنر، بین اسٹوکس، ریان پراگ، زوفرا آرچر، اسٹیوارٹ بنی، شریس گوپال، جے دیو انادکٹ، دھول کلکرنی۔

ممبئی انڈینس:روہت شرما (کپتان)، کونٹن ڈی کاک، بین کٹنگ، سوریہ کمار یادو، کنال پانڈیا، ہاردک پانڈیا، کیران پولارڈ، راہل چاہر، مینک مارکنڈے، لستھ ملنگا، جسپریت بمراہ

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *