ممبئی ہائی وے پر زبردست حادثہ:بے قابو ٹرک نے جوڑے کوکچلا،20 فٹ تک گھسٹتی رہی لاش اور اسکوٹر

Share Article
truck-accident-in-mumbai
ممبئی: ممبئی میں رفتار کا قہر برقرار ہے، گزشتہ رات ممبئی کے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر جوگیشوری کے پاس ایک انتہائی تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹر سے جا رہے شوہر بیوی کو کچل دیا۔ اس واقعہ میں شوہر کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بیوی کو شدید طور پرزخمی حالت میں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چشم دید کے مطابق رات تقریباً ساڑھے 11 بجے وشواس مدھیالکر اپنی بیوی کے ساتھ اسکوٹر سے گھر کی طرف جا رہے تھے، اسی دوران جب یہ دونوں جوگیشوری فلائی اوور سے گزر رہے تھے، تبھی پیچھے سے انتہائی تیز رفتار ایک ٹرک نے اسکوٹر کو زبردستٹکر ماردی۔ٹکر کے بعد جہاں بیوی دور جا گری، وہیں وشواس ٹرک کے نیچے آ گیا۔
اس کے بعد تقریباً 20 فٹ تک ٹرک وشواس اور اسکوٹر کو گھسیٹ کر آگے لے گیا۔ اس حادثہ میں وشواس کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ہائی وے کو جام کر دیا،حالانکہ بھاری پولیس فورس تعینات کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا اور جام کو بھی کھلوا دیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے، ساتھ ہی یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں ڈرائیور نشے میں تو نہیں تھا، لیکن ہر حادثے کے بعد یہ سوال اٹھتا ہے کی کب تک باہر اسی طرح معصوم کی جان جاتی رہے گی،ممبئی سمیت مہاراشٹر میں گاڑی ڈرائیوروں کو لائسنس دیئے جانے کا جو نظام ہے اس پر بھی کہیں نہ کہیں ایک سوال ضرور پیدا ہو رہا ہے اس کے علاوہ اتنی بڑی لاپروائی کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر سڑک پر کوئی بھی گاڑی کے ڈرائیور بے قابو ہو جائے تو کیا اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوتا؟
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *