سی ایس ٹی فٹ اوور برج حادثہ میں 5 ا موات ،36 زخمی،ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری

Share Article

mumbai-footover-bridge

ممبئی میں سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب دیر رات فٹ اوور برج گرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ ملبے میں کئی لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 20 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو قریبی سینٹ جارج اسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔لوگ1916,9833806409, 022-22621855, 022-22621955 پر حادثے سے منسلک معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

فٹ اوور برج حادثے میں زخمی افراد کو دیکھنے ممبئی کے میئر وشوناتھ مہادیشور سینٹ جارج اسپتال پہنچے ہیں۔ فی الحال 30 سے زائد لوگ اس حادثے میں زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے تعزیت کااظہار کیا

 

 

ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی طرف سے بھی حادثے کو لے کر ایک ٹویٹ آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ریلوے ڈاکٹر اور ملازم امدادی کام میں تعاون دے رہے ہیں۔

 

 

سی ایم نے کیا معاوضے کا اعلان

 

 

 

حادثے پر سی ایم دیویندر فڑنویس نے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کے معاوضے کا سی ایم نے اعلان کیا ہے۔

ممبئی پل حادثہ پر پی ایم مودی نے کیا ٹویٹ، حادثے پر اظہار افسوس

مہاراشٹر حکومت کے وزیر ونود تاوڑے نے کہا کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کا بندوبست کر رہی ہے۔ ریلوے اور بی ایم سی اس کی دیکھ بھال کی جانچ کریں گے۔ پل ابھی صحیح کنڈیشن میں تھا، حالانکہ اس میں تھوڑی بہت مرمت کی ضرورت تھی جس کے لئے کام چل رہا تھا، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کام پورا ہونے تک پل پر نقل و حرکت بند کیوں نہیں کیا گیا۔

mumbai-footover-bridge-2

ممبئی پولیس اس حادثے کے بعد مجرمانہ معاملہ درج کرے گی

 

mumbai-footover-bridge-1

اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثہ میں 36 لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 

 

واضح رہے کہ یہ ممبئی کے مصروف ترین علاقہ میں شمار ہوتا ہے اور انجمن اسلام اور ٹائمزآف انڈیاکی عمارتوں کی درمیان واقع سڑک بدرالدین طیب جی مارگ پر اس کے زینہ اترتے ہیں،جبکہ ملک کی سب سے امیر میونسپل کارپوریشن کی بالکل ناک کے نیچے یہ سنگین حادثہ پیش آیا ہے،حادثہ کی وجہ سے جنوبی ممبئی کو شہر سے جوڑنے والے حضرت مخدوم مہائمی ڈھائی کلومیٹر طویل فلائی اوورکو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے،اس پل سے کئی ہزار افرادگزرتے ہیں۔

 

mumbai-footover-bridge-3

 

اطلاعات کے مطابق، یہ پل 30 سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ ابھی بھی ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی بھی متعدد لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت سنجیدہ بتائی جا رہی ہے۔ اس بات کی جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے کہ آخر فٹ اوور برج کیسے منہدم ہو گیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *