بی جے پی لیڈر نے بے شرمی سے کہا:’ ممبئی میں پل گرنے کے حادثوں کے لئے پیدل چلنے والے ذمہ دار‘

Share Article

mumbai-bridge-collapse-bjp-

ممبئی میں جمعرات کی شام بڑا حادثہ ہو گیا۔ شہر کے سب سے مصروف اور بھیڑ بھاڑ والے چھترپتی شیواجی ٹرمنس (سی ایس ٹی ) کے ٹھیک باہر ایک فٹ اوور پل گر گیا جس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی اور 36 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

حادثے کے بعد چاروں طرف غم ودرد ہے۔ پی ایم مودی سے لے کر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے افسوس ظاہر کیا ہے تو وہیں ایک بی جے پی لیڈر نے پیدل چلنے والوں کو ہی اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے، لیکن اس دوران بی جے پی لیڈر نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ بے حد شرمناک ہے۔

بی جے پی لیڈر سنجو ورما نے اس حادثے میں ہوئے شکار لوگوں کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سنجو ورما نے ایک نیوز چینل ٹائمس ناؤ کے ایک شو میں اینکر سے بات چیت کے وقت سنجو نے پہلے اسے ایک قدرتی آفت بتایا اور بعد میں حکومت کا اس واقعہ سے پلہ جھاڑنے کے ساتھ ہی کہا کہ پل ٹوٹنے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، بلکہ اس کے لئے پیدل چلنے والے ہی ذمہ دار ہے۔ اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر سنجو ورما کی کافی کرکری ہو رہی ہے۔

وہیں ایسی ہی لاپروائی ریلوے اور بی ایم سی کی جانب سے دیکھنے کو ملی۔ واقعہ کے فوراً بعد ریلوے نے اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ فٹ اوور پل اس کا نہیں ہے بلکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا ہے، جس سی ایس ٹی پر یہ واقعہ ہوا اس کا نام پہلے وکٹوریہ ٹرمنس (وی ٹی ) تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *