ممتا کے چائے بنانے کو مکل نے بتایا ڈرامہ
دگھا سفر کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ ایک چائے کی دکان میں رک کر چائے بنانے اور لوگوں کو پروسنے پر بی جے پی کی طرف سے حملہ شروع ہو گیا ہے۔ پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے رکن اور ایک دور میں ممتا بنرجی کے سیاسی پالیسی ساز رہے مکل رائے نے اسے وزیر اعلیٰ کا ڈرامہ قرار دیا ہے۔
دراصل چائے بنانے اور اسیپروسے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز خود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے خوشی والے لمحات خوشیاں لاتے ہیں۔ اسی ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مکل رائے نے کہا ہے، ’’یہ سارا کچھ فرضی اورا سکرپٹیڈ ہے۔ اس طرح کے ڈرامے سے آپ کی وزیر اعلیٰ کی کرسی نہیں بچنے والی کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ نے مغربی بنگال میں جمہوریت کا بیدردی سے قتلکیا ہے۔ یہاں 100 سے زائد اپوزیشن سیاسی کارکن آپ کے غنڈوں کے ذریعہ بے رحمی سے ہلاک کردیئے گئے ہیں‘‘۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، حملہ آور مارا گیا - December 7, 2019
- السیستانی کا عراقی سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کو تحفظ دینے کا مطالبہ - December 7, 2019
- ایران میں احتجاج کے دوران 208 مظاہرین ہلاک، 7 ہزار گرفتار: رپورٹ - December 7, 2019