بانیِ پاکستان محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیانہیں رہیں

Share Article

dina-vadia

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا جمعرات2نومبر کو نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں ان کی عمر 98برس تھیں۔محمدعلی جناح کی اکلوتی بیٹی دیناواڈیاکے پسماندگان میں بیٹے نسلی واڈیا،ڈائناواڈیااورپوتے نیس اورجیہ واڈیاہیں۔ممبئی میں واڈیاگروپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دیناواڈیاکے موت کی تصدیق کی گئی ہے۔عالمی شہرت یافتہ مصنف اور تاریخ داں سٹینلے والپرٹ کے مطابق دینا واڈیا 14 اور 15 اگست کی رات کو سنہ 1919 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔بتایاجاتاہے کہ جناح اوران کی ماں رتی جناح جب لندن میں ایک تھےئٹرمیں فلم دیکھ رہے تھے ،تب ان کا جنم ہواتھا۔دیناواڈیانے پارسی کاروباری نیس واڈیاسے شادی کی تھی اورہندوستان تقسیم کے بعدہندوستان میں ہی رہنے کافیصلہ لیاتھا۔حالانکہ بعدمیں وہ امریکہ میں بس گئیں تھیں۔محمدعلی جناح کی موت کے بعدوہ پاکستان گئی تھیں۔ا سکے بعد2004میں پرویزمشرف کے دورمیں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیاتھا۔
پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان کی وفات کی خبر پر ٹوئٹر میں کہا ہے کہ اپنے قائد کی بیٹی کی وفات کی خبر سے انھیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انھوں نے ان کی روح کے لیے دعا بھی کی ہے۔ٹوئٹر پر بے شمار لوگ تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *