ارریہ کے ایم پی سرفراز عالم اور جوکی ہاٹ ممبر اسمبلی شاہنواز عالم پر مقدمہ درج

Share Article

 

ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے گرام پنچایت مسریا میں پولنگبوتھ نمبر 236 کے پریذائڈنگ افسر پنکج کمار نیممبر پارلیمنٹ سرفراز عالم اور جوکی ہاٹ ممبر اسمبلی شاہنواز عالم کے خلاف جوکی ہاٹ تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے منگل کو پرامن ووٹنگ کا عمل جاری تھا اسی دوران ایم پی سرفراز عالم اور ممبر اسمبلی شاہنواز عالم لوگوں کے ساتھ پہنچ کر بوتھ کے اندر ہنگامہ کرنے لگے۔ چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے روکا تو پولیس اہلکاروں سے بھی الجھ پڑے۔ اس دوران ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر پریذائنڈنگ افسر نے یہ معاملہ درج کرایا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *