MP میں کمل ناتھ کے قریبی لوگوں کے گھر بھوپال سے لیکر اندور تک چھاپہ ماری، گرم ہوئی سیاست

Share Article

Income-Tax

MP میں سیاسی پارا بیحد گرم ہو گیا ہے۔کمل ناتھ کے قریبی لوگوں کے گھرپر بھوپال سے اندور تک چھاپہ ماری کی کارروائی کی خبر سے ریاست میں ہڑکمپ مچ گیا ہے۔ اعلی سطحی ذرائع کے مطابق الگ الگ میں کروڑوں روپے اور اس سے منسلک کاغذات برآمد کئے گئے ہیں۔ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی آخر وقت تک خفیہ رکھی گئی تھی اور مدھیہ پردیش پولیس بھی اس آپریشن میں شامل نہیں تھی۔

مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے اوایس ڈی اور رشتہ داروں کے یہاں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اتوار کی صبح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ کے اوایس ڈی پروین ککڑ اور دیگر لوگوں کے بھوپال اور اندور واقع رہائش اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ اب تک چھاپوں میں بڑی مقدار میں نقد رقم ملنے کی بات سامنے آ رہی ہے۔ چھاپہ ماری میں برآمد زیوروں کی قیمت کا حساب لگایا جا چکا ہے۔

it-raids
اتوار کو شروع ہوئی یہ کارروائی پیر کو بھی جاری ہے۔ حالانکہ فی الحال کسی کی گرفتاری کا امکان نہیں ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم اشونی شرما کے گھر نوٹ گننے کی مشین بھی لے کر پہنچی ہے۔
دہلی سے آئی محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے اتوار کی صبح بھوپال اور اندور میں ایک ساتھ چھاپے ماری شروع کی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے بھوپال کے پلاٹینم پلازہ بلڈنگ کی چھٹی منزل (جو ککڑ کا ذاتی دفتر ہے) اور نادر کالونی واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ اندور کے یوجنا 74 آواس، وجئے نگر واقع دفتر، ڈی سی ایم ہائٹس کے آفس سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *