بلند شہر: بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھولا سنگھ پر بڑی کارروائی

Share Article
BJP-MP-Bhola-singh

اتر پردیش میں ہو رہی دوسرے مرحلے کی پولنگ میں لگاتار کئی تنازعہ ہو رہے ہیں۔ بلند شہر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی بھولا سنگھ کو یہاں ایک پولنگ بوتھ پر جانے سے روک دیا گیا۔ بھولا سنگھ جب بوتھ پر پہنچے تو وی ایم کے پاس جانے لگے، لیکن باہر کھڑے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا اور دونوں کے درمیان نوک جھونک ہو گئی۔اس کے بعد ڈی ایم نے ایم پی پر بڑی کارروائی کی ہے۔ بھولا سنگھ کے کسی بھی پولنگ بوتھ پر جانے سے روک لگا دی گئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بلند شہر پر اس بار سب کی نظر ہے، یہاں گزشتہ سال ہوئے تشدد کی وجہ سکیورٹی کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
بھولا سنگھ نے کہا کہ میں نے اپنے اپم پی فنڈ سے ساڑھے 22 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام اپنے علاقے میں کروایا ہے، لیکن اگر ووٹر انہیں نہیں دیکھ پا رہے ہیں تو وہ اس میں کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال ہوئے تشدد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جو بھی ہوا وہ ایک حادثہ تھا، اس سے الیکشنکو متاثر نہیں کرنا چاہئے۔
مغربی اترپردیش کی 8 نشستوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔ آج اس سے پہلے امروہہ میں بھی تنازعہ ہوا جب فرضی ووٹنگ کا بی جے پی کے ایم پی کنور سنگھ تنور نے الزام لگایا۔ بی ایس پی امیدوار دانش علی نے بھی ان پر جوابی حملہ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *