فلم ’میڈ ان چائنا‘ کا موشن پوسٹر ریلیز، اگلے ہفتے آئے گا ٹریلر

Share Article

 

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ کی فلم ‘میڈ ان چائنا’ کا موشن پوسٹر جاری ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم سازوں نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کے سلسلہ میں بھی اعلان کیا ہے۔ فلم ‘میڈ ان چائنا’ کا ٹریلر اگلے ہفتے ریلیز ہوگا۔ راجکمارراؤ اور مونی رائے کی فلم ‘میڈ ان چائنا’ کا موشن پوسٹر کافی اچھاہے۔ فلم اسی سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

فلم اور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پر فلم ‘میڈ ان چائنا’ کا موشن پوسٹر شیئر کیا۔ ترن نے ٹویٹ کیا-‘فلم ‘میڈ ان چائنا’راجکمار راؤ، مونی رائے، بومن ایرانی، گجراج راؤ، سمت ویاس، امائرہ دستور اور پریش راول نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹریلر ایک ہفتے میں ریلیز ہوگا۔ مکھل موسلے کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘میڈ ان چائنا’ اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوزکے ذریعہ پروڈیوس کیا جائے گا’۔

وہیں ڈائریکٹر مکھل موسلے نے سوشل میڈیا پر فلم ‘میڈ ان چائنا’ کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا-‘اس دیوالی انڈیا کا جگاڑہوگا سپر ہٹ! ایک ہفتے میں فلم کا ٹریلر آئے گا۔

مونی رائے اور بومن ایرانی نے بھی سوشل میڈیا پر فلم ‘میڈ ان چائنا’ کے موشن پوسٹر اسٹاک کیاْ ‘میڈ ان چائنا’ راجکمار راؤ گجرات کے ایک تاجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم میں مونی رائے ان کی بیوی کے کردار میں ہیں۔ مونی رائے ممبئی کی ہیں اور شادی کے بعد احمد آباد آ جاتی ہیں۔ وہ راجکمار راؤ کو چین جانے کے لئے مناتی ہے، تاکہ وہ کاروبار میں ترقی کر سکیں۔ جس کے بعد راجکمار راؤ چین جاتے ہیں اور اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ یہی کہانی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ چین، ممبئی اور احمد آباد میں ہوئی ہے۔ فلم ‘میڈ ان چائنا’ کی ہدایت مکھل مسلے ہیں۔ مکھل موسلے کو 2016 میں بنی گجراتی فلم ‘رانگ سائڈ راجو‘ کے لئے قومی ایوارڈ مل چکا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *