جہانوی کے چہرے میں ماں کی پرچھائی …

Share Article
Jahnvi Kapoor and Sridevi

فلم ’دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی جہانوی کپور شروعات سے ہی ماں سے ملتی جلتی اپنے چہرے کی وجہ سے خبروںمیںرہی ہیں اب ان کا یہ انداز چھایا ہوا ہے۔

بیٹی کےچہرے میں ماں کی پرچھائی دیکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔کچھ ایسا ہی جہانوی کپور کے ساتھ اکثر ہی ہوتا ہے۔ سری دیوی کے فینس ان کی بیٹی جہانوی کے چہرے میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو تلاشتے ہیں۔ حال ہی جہانوی نے کچھ ایسا لوک اپنایا کہ لوگوں کو ایک بار پھر چاندنی یاد آگئی۔ دھڑک فلم سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی جہانوی کپور شروعات سے ہی ماں سے ملتی اپنے چہرے کی وجہ سے خبروں میں رہیں ہیں۔ اب ان کا یہ اندز چھایا ہوا ہے۔
جہانوی نے کاسموپالیٹن میگزین کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا۔ اس خاص پروجیکٹ کے لیے جہانوی نے بال چھوٹے کروا لیے۔ ’دھڑک‘ ایکٹریس کا بدلا ہوا لوک کچھ کچھ ان کی ماں سری دیوی جیسا لگ رہا تھا۔ جہانوی کے اس نئے لوک سے ان کے فینس تو خاصے خوش تھے لیکن پاپا بونی کپورکو یہ انداز کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

اس بات کا خلاصہ خود جہانوی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاپا اس لوک میںدیکھیں گے تو انہیں مار ڈالیں گے۔ شاید بونی کپور کو بیٹی پر ان کا وہی پرانا لوک اچھا لگتا ہے۔ اس معاملےمیں تو وہ بالکل عام ماںباپ جیسے ہی ہیں۔ کیوںکہ اکثر اپنے بالوں کے اسٹائل کو لے کر والدین اور بچوں میں من مٹائو دیکھنے کو ملتے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *