ماں نے اپنی ہی بیٹی کو کیا قتل ،بیٹے نے دی گواہی

Share Article
girl-killed-demo
کہا جاتا ہے کہ اگر خدا کے بعد تم سے سب سے زیادہ کوئی محبت کرسکتا ہے تو وہ تمہاری ماں ہی کرسکتی ہے۔ماں کی محبت کی ایسی بہت سی مثالیں دی جاتی ہیں۔لیکن کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایک ماں اپنی ہی بیٹی کو قتل کرسکتی ہے۔جی ہاں! یہ بات آپ کو حیران کرسکتی ہے لیکن آندھرا پردیش میں ایک ایسا ہی معاملہ پیش آیا ہے، جس میں ایک خاتون نے خود اپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ اس پورے معاملہ میں اس کا 5سال کا بیٹا گواہ بناہے اور اس دل دہلادینے والے حادثہ کو بیان کیا جس کی بنیا د پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کی عمر 32سال ہے ۔اس نے اس شرمناک حرکت کو وشاکھا پٹنم میں اپنے گھر پر22جنوری کو انجام دیا۔جہاں وہ اپنی شوہر اپّا راؤ ،ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے ساتھ رہتی تھی۔ منگل کے دن اس کی 7سال کی بیٹی رامیا کی لاش گھرپرملی۔حادثہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ پیر کو اس کے والد گھر پر نہیں تھے اور ماں نے رامیا کا گلا گھوٹ کر مار ڈالا۔بچے کے اس بیان پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتی تھی لیکن اپنی بیٹیوں کو وہ پسند نہیں کرتی تھی۔اس کو لگتا تھا کہ وہ اس کی بات نہیں سنتی ہیں اور بہت شرارتی ہیں اور وہ اس کے لئے ایک بوجھ کی طرح ہیں۔پولیس نے بتایا کہ چونکہ خاتون کسی بھی طرح کی دماغی بیماری کی شکار نہیں ہے اس لئے اس کو پاگل کھانے میں نہیں رکھا جائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *