’جم سے زیادہ توآپ لوگوں کیلئے تیار ہوکر آتی ہوں‘، فوٹوگرافرس سے بولی جھانوی 

Share Article
jhanvi-kapoor

فلم’ دھڑک‘ میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی اداکارہ جھانوی کپور لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ جھانوی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جہاں بھی جاتی ہیں فوٹوگرافرس انہیں کلک کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے۔پھر بات چاہے ایئرپورٹ کی ہو یا جم کی ۔جھانوی اپنے فیشن اسٹیٹمنٹ سے سب کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔حال ہی میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس نے جھانوی اور میڈیا کے درمیان بنی ایک خوبصورت بانڈگ کو دکھایا ہے۔
Jhanvi-Kapoor-snapped-outsi
دراصل، گزشتہ دنوں جھانوی روز کی ہی طرح جم کرکے نکل رہی تھیں۔جیسے ہی جھانوی باہر آئیں فوٹوگرافرس نے انہیں گھیر لیا اور ایک کے بعد ایک فوٹوز کلک کرنے شروع کر دیے۔ اس بات سے پریشان ہوئے بغیر جھانوی نے بڑی ہی بیباکی سے فوٹوگرافرس سے کہا، ’جم سے زیادہ توآپ کو لوگوں کیلئے تیار ہوکر آتی ہوں‘۔
raj
فلم میکر دنیش ویزن اپنے اَپکمنگ پروڈکشن راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کو لیڈ لے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا نام کیا ہوگا یہ ابھی تک عوامی نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فلم سے منسلک تقریبا ہر بڑی ۔چھوٹی ڈیٹیلس کو بھی ٹاپ سیکریٹ رکھا جا رہا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *