2 ملین سے زاید فرزندانِ توحید حج کا رکن اعظم “وقوفِ عرفہ” میں

Share Article

 

دنیا بھر کے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کے دوران میدانمیں موجود رہے اور انہوں نے حج کے سب سے بڑے رکن کو ادا کیا۔ عازمین حج نے جمعہ کی شب منی میں گزاری اور ہفتے کو بعد نماز فجر عرفات کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے۔ حجاج کرام غروب آفتاب تک عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کر کے وہاں رات گزاریں گے اور کل اتواسر کی صبح بعد نماز فجر منی کا رخ کریں گے۔

Image result for More than 2 million children in Tawheed Hajj, the prime minister of "Wakuf al-Arafah
اس سے قبل مکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں مصروف تمام اہل کاروں اور ذمے داران کا شکریہ ادا کیا۔ جمعہ کی شام منی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ “ہم سب یہ جانتے ہیں ، دیکھ رہے ہیں اور سن رہے ہیں کہ حج سیزن میں سیکورٹی اہل کاروں کا شہریوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ کیا برتاؤ ہے .. اور مشاعر مقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کا معاملہ بھی دیکھ رہے ہیں .. یہ ایک ایسا امر ہے جو سر کو فخر سے اٹھا دیتا ہے .. تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Image result for More than 2 million children in Tawheed Hajj, the prime minister of "Wakuf al-Arafah
یاد رہے کہ حج سیکورٹی کی کمان نے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد حجاج کرام کے منی پہنچنے اور وہاں قیام کو امن و امان اور سلامتی کا سایہ فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی مکہ مکرمہ سے منی جانے کے لیے حجاج کرام کی جانب سے استعمال کیے جانے والے تمام راستوں میں نقل وحرکت کو آسان بنانے کے پورے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ منی میں پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو منظّم بنایا گیا ہے۔
ہن

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *