ماڈل کو شادی کا جھانسہ دے کر نوجوان 1 سال تک کرتا رہا ریپ،جانئے پھرکیاہوا

Share Article

model

مرادآباد: سوشل میڈیا پر پیارہوا پھر ایک سال تک شادی کا جھانسہ دے کر ممبئی کی ماڈل کے ساتھ یوپی کے مرادآباد کے ایک شخص نے ریپ کیا۔ اس دوران نوجوان کے ماں اور بہن نے ماڈل سے ساڑھے 11 لاکھ روپے کی وصولی کی۔ اب نوجوان ماڈل کے ساتھ شادی سے انکار کر رہا ہے۔ جس کے بعد ماڈل نے مرادآباد پولیس میں شکایت درج کرائی ہے پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ مقدمہ درج کرانے کے بعد ماڈل ممبئی لوٹ گئی۔
mumbai-model
انسٹگرام پر دو سال پہلے ہوئی تھی دوستی، پیارپانے کے چکر میں ماڈل آئی تھی مرادآباد
ممبئی کے میرا روڈ تھانہ۔ای رہائشی ماڈل کی دوستی 2017 میں انسٹگرام پر میناٹھیر کے نوجوان شفاعت احمد سے ہوئی تھی۔ جو خود کو بڑا کاروباری بتا رہا تھا۔روز چیٹ ہونے لگی اور دونوں میں پیار ہو گیا۔ جنوری 2018 میں شفاعت نے ماڈل کو دہلی میں بلایا، وہاں سے دونوں مرادآباد آگئے۔ ماڈل کا الزام ہے کہ ملزم اسے بدھ بازار کے ایک ہوٹل میں لے گیا، جہاں کولڈ ڈرنک میں نشیلی گولیاں ڈال کر پلا دی۔ بدحواس ہونے پر اس نے اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بنا لی۔ اس کے بعد ماڈل کو اپنے گھر لے گیا، وہاں بھی آبروریزی کی۔ لڑکی نے مخالفت کی تو نوجوان کی ماں نے کہا کہ اب تم دونوں کی شادی ہونے والی ہے، رشتہ پکا ہو گیا ہے۔
الزام ہے کہ ماڈل سے نوجوان، اس کی ماں، بہن نے الگ الگ ایک سال میں ساڑھے 11 لاکھ روپے وصولے۔ اب ملزام نے شادی سے انکار کر دیا۔ پریشان ہوکر لڑکی نے ایس ایس پی سے شکایت کی۔ ایس ایس پی جے روندر گوڑ کی ہدایت پر جمعرات کو خاتون تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر میں نوجوان، اس کی ماں اور بہن کو ملزام بنایا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *