پولیو کی خوراک پینے سے ایک بچے کی موت، ڈراپ پلانے والے عملہ کو لوگوں ن ے بھگایا

Share Article
polio-drops-at-banda

لکھنؤ:ملک میں پہلا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں پولیو کا خوراک پینے سے بچے کی موت ہو گئی ہے۔ بچے کی موت کی خبر پھیلتے ہی کئی علاقوں میں لوگوں نے ڈراپ پلانے والے لوگوں کو بھگا دیا ہے۔ معاملہ اترپردیش کے باندہ ضلع کا ہے، جہاں 9 ماہ کے بچے کی مبینہ طور پر پولیو کی خوراک پینے کے بعد موت ہو گئی۔

polio-drops-at-banda-1

اب معاملہ سامنے آنے کے بعد اہلکاروں میں افرا تفری کاماحول ہے۔ باندہ کے ڈی ایم ایچ لال نے کہا کہ، یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ یہ پہلا معاملہ ہے، جب پولیو کی خوراک سے کسی بچے کی موت ہوئی ہے۔ اس پورے معاملے کی صحیح جانچ کی جائے گی تاکہ یہ صاف ہو سکے کہ بچے کی موت خوراک کی وجہ سے ہوئی ہے یا وجہ کچھ اور ہے۔

ڈی ایم ایچ لال نے معاملے کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *