تعمیر میں معیار کے ساتھ سڑکوں کے دیکھ بھال پر نظر رکھیں آفیسر: سی ایم

Share Article

 

۔نتیش کمار نے اپنی رہائش گاہ پر دیہی ترقیاتی محکمہ کا جائزہ لیا
۔دیہی سڑکوں کے معائنہ کاکام بہتر طریقہ سے کرنے کے لئے نظام تیار کرنے کی ضرورت

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دیہی ترقیاتی محکمہ کی جائزہ میٹنگ میں ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام کو لاپرواہی نہ برتنے کی بھی ہدایات دیں۔

پیر کے روز وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں دیہی ترقیاتی محکمہ کے سیکرٹری ونے کمار نے راستوں کی معائنہ مہم کے تحت ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے سلسلے میں معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرمت کے کام میں لاپرواہی برتنے والے ایگزیکٹیو انجینئروں اور معائنہ کاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سڑکوں کی مرمت کے لئے مجوزہ معائنہ کے نظام کے تحت 11 سے 20 تاریخ کے درمیان سال کے اپریل، جون، نومبر اور دسمبر کے مہینے میں چیف انجینئر، سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر، جونیئر انجینئر سڑکوں کی مرمت دیکھیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گرام سمپرک یوجناکے تحت ٹولوں کی سڑکوں کی تعمیر کا کام اور پل مرمت پالیسی کے بارے میں بھی تفصیل سے معلومات دی گئی۔

جائزے کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ آبادی کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں اچھی سڑکوں کا بہتر رکھ رکھائو بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت پالیسی کو لوک شکایت حقوق قانون کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ دیہی سڑکوں کے معائنہ کا کام مناسب طریقے سے ہو ، اس کے لئے محکمہ جاتی سطح پر چیف انجینئر سے لے کر جونیئر انجینئر تک معائنہ کے کام کا ایک نظام تیار کریں۔ محکمہ کے سینئر انجینئر معائنہ کا کام کر کے اپنے جونیئرکو اس سمت میں ہدایت بھی دیتے رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کا مقصد یہ ہے کہ ہر گاؤں اور ہر ٹولے کوسڑک سے جوڑنا۔ ٹولا سمپرک نشچے یوجنا کے تحت چھوٹے ہوئے ٹولوں کا کام جلد سے جلد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کی کوالٹی بہتر تو ہو ہی ، ساتھ میں مرمت بھی ہونا ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ انجینئروں کی باقاعدہ ٹریننگ کروائیں۔ دیہی ترقیاتیمحکمہ، محکمہ جنگلات کا آپس میں کو آرڈنیشن قائم رکھیں۔ سڑکوں کے کنارے درخت لگانے کا کام تیزی سے کیا جائے۔ اونچی اور وسیع سڑکوں کے کنارے دو سطح کے درخت لگائے جائیں۔ سڑکوں کے کنارے درخت لگانے سے سڑکوں کی حفاظت تو ہوگی ہی ، ساتھ ہی ماحولیات کے لئے بھی یہ فائدہ مند ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ میں اسسٹنٹ انجینئر اور تکنیکی عہدیداروں کی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ سڑکوں کی تعمیر میں پلاسٹک ویسٹیج استعمال کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مکھیہ منتری سیتو نرمان یوجنا کے تحت بنے پلوں کی مرمت تو ہو ہی، ساتھ ہی اس کی جانچ کروا لی جائے کہ پرانے بنے پلوں کی کیا صورت حال ہے اور اس کی بھی مرمت ہو۔ نہروں پر بنے پلوں کو بھی ٹھیک کروا لیں۔ نو تعمیر شدہ پلوں، جن کاایپروچ کام باقی ہے، اسے بھی ٹھیک کرائیں۔

جائزہ میٹنگ میں دیہی ترقیاتی محکمہ کے وزیر شیلیش کمار، چیف سکریٹری دیپک کمار، ڈیولپمنٹ کمشنر ارون کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، دیہی ترقیاتی محکمہ کے سیکرٹری ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری منیش کمار ورما، وزیر اعلیٰ کے اوی ایس ڈی گوپال سنگھ سمیت محکمہ کے سینئرانجینئر بھی موجود تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *