منی لانڈرگ کیس خارج کرنے کی رابرٹ واڈرا کی عرضی پر سماعت ملتوی

Share Article

 

نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کی منی لانڈرگ کیس کے معاملے میں ٹرائل کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے کیس کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر آج سماعت ملتوی کر دی ہے۔ کورٹ نے واڈرا کو اپنا جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔ کورٹ نے واڈرا کو 21 اگست تک جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔

 

گزشتہ 2 مئی کو سماعت کے دوران ای ڈی نے اپنا جواب داخل کرنے کے لئے وقت دینیکا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کورٹ نے آج تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 

گزشتہ 25 مارچ کو عدالت نے واڈرا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واڈرا نے درخواست دائر کرکے اپنے خلاف ای سی آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ یکم اپریل کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے واڈرا کو پیشگی ضمانت دے دی تھی۔

 

واڈرا نے اپنی درخواست میں منی لانڈرگ ایکٹ کی دفعہ 3، 17، 19، 24 اور 44 کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ تمام دفعات آئین کی دفعہ 14، 20 (3) اور 21 کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *