تین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیرکو پیش کیا جائے گا،بی جے پی نے جاری کیا وہپ

Share Article
Triple-talaq
تین طلاق کے رواج پرروک لگانے کے مقصد سے لائے گئے تین طلاق بل (2018) بل پر27دسمبربروزجمعرات کولوک سبھا میں منظورہوگیاتھا۔ اب اسے راجیہ سبھا میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔طلاق ثلاثہ بل کو پیرکے روزراجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ لوک سبھامیں تویہ بل پاس ہوگیاہے لیکن راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس کراپانا مودی حکومت وبی جے پی کے لئے بڑا چیلنج ہوگا، کیونکہ یہاں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ بی جے پی نے اس کولے کراپنے ممبران پارلیمنٹ کوراجیہ سبھا میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے
27دسمبرکو بل میں ضروری ترامیم کولے کرکانگریس اے آئی اے ڈی ایم کے سمیت کئی جماعتوں نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی بل پرووٹنگ کرائی گئی۔ بل کے حق میں 245 اورخلاف میں 11 ووٹ پڑے۔پیرکو راجیہ سبھا میں وزیرقانون روی شنکرپرسادبل کوپیش کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *