آٹوڈرائیورکابیٹامحمدسراج ٹی ٹونٹی سیریزمیں شامل

Share Article
mohammad-siraj
نیوزی لینڈکے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے ٹیم انڈیاکااعلان کردیاگیاہے ۔ جن میں وراٹ کوہلی، کے ایل راہل،شیکھردھون، روہت شرمااورمنیش پانڈے جیسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاہے۔لیکن اس ٹیم میں دونئے چہروں کوبھی شامل کیاگیاہے جن میں ایک محمدسراج اوربلے بازشریس ایر کوموقع دیاگیاہے۔خاص بات یہ ہے کہ محمدسراج کوٹیم میں انتخاب ہونے کے بعدان گھروالوں میں خوشی کاماحول ہے۔
حیدرآبادمیں پیداہوئے محمدسراج اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآبادکی جانب سے کامیاب ڈیبوکیااورپہلے ہی سیزن میں 6میچوں میں 10وکٹ لئے تھے،وہ بیحدفاسٹ بالرہیں۔محض 23سال کی محمدسراج کبھی بھی کوچنگ اکیڈمی نہیں گئے۔کیونکہ ان کی مالی حالت اتنی مضبوط نہیں تھی کہ کرکٹ کوچنگ لے پاتے۔بے حدغریب خاندان میں پیداہوئے محمدسراج کے والد آٹوڈرائیورہے۔لیکن اس کااثرکبھی بھی خودپرپڑنے نہیں دیااورجم کرمحنت کی۔اس میں محمدسراج کے والدنے خوب سپورٹ کیایعنی غریبی کی ایک لکیرکابھی اثرمحمدسراج پرپڑنے نہیں دیا اورافورڈ نہ کرپانے کے بعدبھی بیٹے سراج کیلئے کرکٹ کی ایک مہنگی کٹ کاانتظام کیا۔سراج نے غریبی کوکافی قریب سے دیکھااورشایداسلئے ہرچیزکی اہمیت کوسمجھتے بھی ہیں۔کئی بچوں کووہ آج بھی کرکٹ کی فری کوچنگ دیتے ہیں۔
عیاں رہے کہ سال 2015میں محمدسراج نے رنجی ٹرافی میں ڈیبوکیا۔اس میں انہوں نے 9میچوں کے دوران 41وکٹ لیکرسرخیاں بٹوری۔اپنی کارکردگی کی بدولت محمدسراج جلدہی لوگوں کی نظروں میں آگئے اورسیلیکٹرس نے بھی انہیں ایرانی کپ میں شامل کیااوراب محمدسراج کاٹیم انڈیامیں انتخاب ہوگیاہے جوواقعی خوشی کی بات ہے۔امیدلگائی جارہی ہے کہ محمدسراج ٹی ٹونٹی میں زبردست کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔حیدرآبادکے محمد سراج کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *