کولکاتہ پولس نے کرکیٹرمحمدسمیع کوطلب کیا

Share Article

mohammad-shami

ٹیم انڈیاکے فاسٹ بالرمحمدسمیع کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔اہلیہ حسین جہاں کے گھریلوتشدداوردیگرالزامات کاسامناکرر ہے کرکیٹرمحمدسمیع کوکولکاتہ پولیس نے طلب کیاہے ،جس کے بعد محمدسمیع وہیں رک گئے ،جبکہ ان کی ٹیم بنگلوروکیلئے روانہ ہوگئی ۔بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایاکہ کل رات ایڈن گارڈن میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف کھیلنے والا دہلی ڈیئرڈیولس کا یہ تیزگیندباز21اپریل کورائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف ہونے والے میچ کیلئے ٹیم کے ساتھ نہیں گئے ہیں۔افسرنے بتایاکہ ڈےئرڈیولس کی ٹیم دوپہرتقریباً تین بجے چلی گئی لیکن سمیع نہیں جاسکے کیونکہ کولکاتہ پولس نے انہیں نوٹس جاری کیاہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق، ان کے ڈےئرڈیولس سے جڑنے پرکوئی اپڈیٹ نہیں ہے۔کولکاتہ پولس کے ذرائع نے بتایاکہ سمیع کوکل طلب کیاگیاہے لیکن پتہ چلاہے کہ سمیع نے ان سے اس وقت موجود رہنے میں غیررضامندی کا اظہارکیاہے اوراپنے وکیلوں کوافسرو ں کویہ جانکاری دینے کوکہاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *