مودی نے سری لنکا کے نو منتخب صدر گوتبیا راج پکشے کو دی مبارکباد

Share Article

وزیر اعظم نریندر مودی نے گوتبیا راج پکشے کو سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں جیت درج کرنے پر اتوار کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اور مضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ صدارتی انتخابات میں آپ کی جیت پر گوتبیا راج پکشے کو مبارکباد۔ میں نے دونوں ممالک اور شہریوں کے درمیان قریبی اور تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اور امن، خوشحالی اور ساتھ ہی ہمارے علاقے میں سیکورٹی کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہوں۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے سری لنکا کے عوام کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔واضح ر ہے کہ سری لنکا میں ہفتہ کو آٹھویں صدر کے انتخاب کے لئے 80 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ 70 سالہ راج پکشے ریٹائرڈ فوجی ہیں۔ وہ سابق صدر مہندا راج پکشے کے بھائی ہیں۔وہ 2005-2015 کے دوران ملک کے محکمہ دفاع کی کمان سنبھال چکے ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *