مودی بابا اور 40 چوروں کی ٹیم نے ملک کو لوٹا۔ رندیپ سنگھ سرجیوالا

Share Article

randeep-singh

کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مودی حکومت پر بڑا حملہ کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ آج کل چوکیدار کی چوری کی ملک بھر میں بحث ہے۔ مودی بابا اور 40 چور اپنے نام کے آگے چوکیدار لگا کر بہروپیا بن کر پھرسے ملک کے عوام کوٹھگنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برانڈ فلاپ ہو جانے کے بعد نام بدل کرپھرسے نیا پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ سرجیوالا نے الزام لگایا کہ مودی جی کی ناکامی کو چھپانے کیلئے بار بار بی جے پی کو نئی برانڈنگ کرنی پڑ رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان سرجیوالا نے مودی حکومت اور بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سال -سال مودی جی اپنے نعرے بدل رہے ہیں اور نئے نئے نعرے دیئے جا رہے ہیں۔لیکن زمین پر حقیقت کچھ اور ہے جسے عوام اچھی طرح سمجھ رہے ہیں۔وہ ہار سے گھبرا اور بوکھلا گئے ہیں تبھی اس بار ’میں بھی چوکیدار‘ کا نعرہ دیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم مودی چوروں کے چوکیدار ہیں اور نیا ڈھونگ رچ رہے ہیں۔ انہوں نے غریبوں سے چوری کرکے پیسہ امیروں کو دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔

رامائن کا ذکر کرتے ہوئے سرجیوالا نے الزام لگایا کہ راون آیا تھاسادھو بن کر، ماریچ آیا ہرن بن کر۔ قدیمی زمانے سے لوٹ پاٹ اور اغوا کے مقصد سے چھلنے والے بھیس بدل کر آتے رہے ہیں اور اس وقت بھی علی بابا یعنی مودی بابا اور 40 چوروں کی ٹولی ہے جو آج کل اپنے نام کے آگے چوکیدار لگا کر گھوم رہی ہے۔
رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا مودی بابا اور ان چالیس چوروں کے پاس ملک کودکھانے کے لئے کچھ نہیں ہیں، اسلئے ٹویٹر پر نام بدلنے کی ہوڑ لگی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *