مودی اور شاہ نے دی راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ پر مبارک باد

Share Article

 

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے بدھ کو مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

Image result for Rajnath Singh on the birthday

مودی نے ٹوئٹر ہینڈل سے مبارکباد پیغام دیتے ہوئے لکھا ہیکہ ‘شائستہ، سنجیدہ اور محنتی لیڈر اور مرکزی کابینہ میں سینئر ساتھی راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ وہ وزیر دفاع کے طور پر ملک کی فوج کو مسلسل بااختیار بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا متمنی ہوں۔

Image result for Rajnath Singh on the birthday

امت شاہ نے ٹویٹر کے ذریعہ مبارکباد پیغام میں لکھا- ‘ملک کے وزیر دفاع اور پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ مبارک ہو۔ مختلف عہدوں پر رہ کر بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کی اہم شراکت ہے۔راجناتھ جی کی قیادت میں ہماری فوجوں کو مزید تقویت ملے گی۔ میں نے ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کی خواہش کرتا ہوں ۔نڈا نے بھی ٹویٹ کر کے سنگھ کو سالگرہ کی مبارک دی۔ انہوں نے لکھا – ‘بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک کے وزیر دفاع محترم راج ناتھ سنگھ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔آپ کا طویل اور بہترین انتظامی تجربہ ہمیشہ ہم سب کی رہنمائی کرتا رہے گا۔میں خدا سے آپ کے صحت اور خوشحال زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *