اپنے حسن کے جال میں پھنسا کر غیر ملکیوں کو لوٹتی تھی بالی ووڈ کی یہ ماڈل، فرضی کال سینٹر معاملے میں گرفتار

Share Article
arti-saxena

ممبئی: قریب 6 ماہ تک ممبئی پولیس کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلنے والی وہ ماڈل آ ہی گئی۔بالی ووڈ ماڈل آرتی سکسینہ کو ممبئی کی کرائم برانچ یونٹ ۔9 نے فرضی کال سینٹر معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اداکارہ اور ماڈل آرتی سکسینہ پر فرضی کال سینٹر کے ذریعہ غیر ملکیوں کو لوٹنے کا الزام ہے۔ ممبئی پولیس نے سال 2018 میں اندھیری علاقہ میں چل رہے فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا تھا۔ الزام تھا کہ کال سینٹر کے ذریعہ کئی امریکی شہریوں کے ساتھ ٹھگی کی گئی ہے۔

model-arti
ممبئی کرائم برانچ نے پچھلے سال ستمبر مہینے میں اندھیری کے ڈی این نگرکی ایک عمارت میں فرضی کال سینٹر پر چھاپہ مارا تھا۔ فرضی کال سینٹر کے ذریعہ امریکی شہریوں کے ساتھ ٹھگی کی جاتی ہے۔ پولیس نے معلومات کی بنیاد پر ایکسفنٹی اور انوویشن 360 نام کے دو فرضی کال سینٹر پر چھاپہ مارا۔ ان دونوں کال سینٹر میں کام کرنے والے ملازم امریکہ فون کرکے لوگوں کو ڈراتے تھے کہ ان کے کمپیوٹر یا پھر لیپ ٹاپ پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس سے وائرس آ سکتا ہے۔ اس کے بعد یہ ملازم اس وائرس سے بچنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ کرتے اور نہ دینے پر ان کے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے۔

arti
اس طرح یہ لوگ سینکڑوں امریکی شہریوں کو دھمکا کر ان سے رقم کی وصولی کر رہے تھے۔ جس کے بعد امریکی پولیس نے اس بابت ممبئی پولیس کو ایک ٹپ شیئر کی تھی۔ جس کے بعد ممبئی پولیس نے ریڈ ڈال کر کال سینٹر میں کام کرنے والے 9 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کو تفتیش میں سامنے آیا تھا کہ، کال سینٹر میں 36 لوگ کام کرتے ہیں اور بالی ووڈ کے ساتھ منسلک ایک اداکارہ ان سب کی ماسٹر مائنڈ ہے۔

model-arti
ماڈل آرتی سکسینہ پر الزام تھا کہ، آرتی نے خود یہاں پیسہ لگائے تھے بلکہ اس دھندے کے لئے چار بڑے انویسٹر بھی لے کر آئی تھی۔جب آرتی کو پتہ چلا کہ پولیس اسے گرفتار کرنے کے لئے اس کی تلاش کر رہی ہے تو اس نے کورٹ سے اپنی پیشگی ضمانت کرا لی۔ اس پیشگی ضمانت کی مدت 25 مارچ کو ختم ہو گئی، اس کے بعد آرتی نے پھر سے اپنی پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کی جسے عدالت نے منسوخ کر دیا۔ اس کے بعد پولیس نے آرتی کو کورٹ سے ہی گرفتار کر لیا۔

model-saxena
اسی معاملے میں پولیس نے گزشتہ سال دسمبر مہینے میں 3600 صفحے کا چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جس 17 امریکی شہریوں کی طرف سے کی گئی شکایات اور 30 گواہوں کے بیان درج تھے۔ آرتی کی گرفتار کے بعد پولیس نے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اب پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *