ماب لنچنگ ہوتے ہوتے بچی، پولیس نوجوان کی جان بچائی

Share Article

 

کانپور دیہات ضلع میں ان دنوں افواہوںکی وجہ سے مابلنچنگ کے واقعات روز بروز سامنے آ رہیہیں۔ اسی کے تحت ایک شخص پھر بھیڑ کا شکار ہو جاتا، لیکن پولیس کی سرگرمی کی وجہ سے اس کو بھیڑ کا شکار ہونے سے بچا لیا گیا۔

اکبر پور کوتوالی علاقے میں دو مابلنچنگ کا واقعہ ابھی تک ہو چکاہے۔ ایک واقعہ اور ہو جاتا لیکن ایس پی کی سرگرمی کی وجہ سے پولیس اب ایسی خبروں پر فوری طورپر کاروائی کر کے افواہ پھیلانے والوں کو جیل میں ڈال رہی ہے۔ ہائی وے کنارے نبی پور گاؤں میں لوگوں نے ایک شخص کو رسی سے درخت سے باندھ دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے لوگوں نے ایک شخص کو بچہ چور سمجھ لیا تھا۔ بچہ چوری کی افواہ آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور موقع پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔اسی درمیان کسی نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ افواہوں کی وجہ سے اکبر پور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بھیڑ کو لاٹھی پٹخ کر ہٹایا۔ پولیس نوجوان کو درخت سے کھول کر اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ بتایا بھی جا رہا ہے کہ نوجوان کوتوالی علاقے کا رہنے والا ہے جو کورٹ میں تاریخ لینے آیا تھا اور وہ راستہ بھٹک گیا، تبھی لوگوں نے افواہ پھیلاتے ہوئے اس کو بچہ چور سمجھ کر درخت سے باندھ دیا۔ پولیس نے اس شخص سے پوچھ گچھ کرکے کارروائیشروع کردی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *