جموں کے پانچ اضلاع میں موبائل فون سروس بحال

Share Article
Mobile phone service restored in five districts of Jammu

 

جموں کے پانچ اضلاع میں جمعرات کو موبائل فون کی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ ان اضلاع میں ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن، راجوری اور پونچھ شامل ہیں۔

Image result for Mobile phone service restored in five districts of Jammu

گزشتہ بدھ کو ایک پروگرام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے جموں میں فون سروس بحال کرنے کے اشارے دیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جیسے ہی ریاست میں حالات معمول پر آنے لگیں گے یہ خدمات بحال کر دی جائیں گی۔

Image result for Mobile phone service restored in five districts of Jammu

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر سے دفعہ- 370 منسوخی کے بعد گزشتہ پانچ اگست سے ریاست میں موبائل سروس بند کر دی گئی تھی۔ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اضلاع میں حالات کومعمول پر دیکھتے ہوئے دوبارہ موبائل سروس بحال کی گئی ہے۔ اگرچہ پورے جموں کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اب بھی بند ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *