ماب لنچنگ :اسدالدین اویسی کا بی جے پی حکومت پربڑاحملہ

Share Article
asaduddin-owaisi
ملک میں کہیں نہ کہیں ماب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے سخت ہدایت کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔حالیہ راجستھان کے الورمیں گؤتسکری کے الزام میں رکبر(اکبرخان) کے قتل پرسیاست تیزہوگئی ہے۔ ماب لنچنگ کے واقعات کولیکر آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے صدروررکن پارلیمنٹ اسدالدین ا ویسی نے بی جے پی کی سرکاروں پر نشانہ سادھاہے۔انہوں نے ایک پرائیویٹ چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جہاں بھی بی جے پی کی سرکارہے ۔وہیں ماب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اس کی بڑی وجہ ہے کہ مودی سرکارکے وزیراوربی جے پی لیڈران ملزموں کی حمایت میں کھڑے رہتے ہیں۔اسدالدین اویسی نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ جینت سنہا نے ماب لنچنگ کے قصورواروں کاخیرمقدم کیا ،وہیں مہیش شرما نے اخلاق کے قاتلوں کے ساتھ کھڑ ے دکھے۔انہو ں نے کہا کہ ملزم کے مرنے پر ان کے لاش کوترنگے سے لپیٹی گئی۔انہوں نے اندریش کمارکے بیان پرکہاکہ وہ کہتے ہیں کہ جب تک آپ گائے کھانا بندنہیں کریں گے ،لوگ مارتے رہیں۔ اویسی نے کہاکہ ان بیانوں سے صاف ہے کہ ان کے اشارے میں ماب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں۔
رکن پارلیمنٹ اسدالدین نے کہاکہ ملک بھرمیں مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا ماحول پیدا کیاجارہاہے۔ ملک بدنام ہورہاہے۔اویسی نے کہاکہ ہم بی جے پی کی سرکارسے اپیل کرتے ہیں کہ پولس پردباؤ نہیں بنایاجائے۔ انہو ں نے کہاکہ آج پولس بھی ملزموں کو بچا رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ جنیدمعاملے میں 6لوگوں کوملزم بنایاگیا ۔بعد میں پولس نے چارلوگوں کوچھوڑدیا۔پرائیویٹ چینل سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ’’ہندوستان میں آج مسلمانوں کورائٹ ٹولائف نہیں ہے۔بلکہ گایوں کوہے۔انہو ں نے کہاکہ آپ رکبرخان معاملے کودیکھیں پولس نے پہلے گائے کوپہنچایا۔اس کے بعد رکبرخان کواسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے کہاکہ جب تک بی جے پی کی سرکاررہے گی تب تک ایساہوتارہے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *