ممبئی میں ایک ٹیکسی ڈرائیورپرراج ٹھاکرے کے غنڈوں کا قہر

Share Article
taxi-driver
لوک سبھاالیکشن سے پہلے راج ٹھاکرے کے غنڈے پھرسرگرم ہوگئے ہیں۔ممبئی میں ایک بارپھرنفرت کی سیاست کاشکارٹیکسی ڈرائیورکوبنایاگیا۔ایم این ایس کارکنوں نے ایک ٹیکسی ڈرائیورکی جم کرپٹائی کی ہے۔ممبئی کی سڑک پرایم این ایس کے غنڈوں کی یہ غنڈہ گری کاواقعہ بدھ کودوپہرکاہے۔ خبرکے مطابق باندرا ٹی جنکشن پرایک ٹیکسی ڈرائیورکی پٹائی گئی ۔ایم این ایس یووا شاکھا نائب صدراکھل چترے ایک ٹیکسی ڈرائیورکوپیٹتے ہوئے نظرآرہے ہیں ،جس کا ویڈیووائرل ہواہے۔اس ویڈیومیں صاف طورپرایم این ایس کارکنان کی غنڈہ گردی دکھائی دے رہی ہے۔
وہیں دوسری طرف ایم این ایس کارکنان کا الزام ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور ایک خاتون مسافرسے جبراً زیادہ کرایہ وصول رہاتھا،جسے ایم این ایس کارکنان نے اپنے اندازمیں سبق سکھایاہے۔آپ کوبتادیں کہ MH 01AY 3403اس نمبرکی ٹیکسی چلانے والا عبدالستارنام کا ڈرائیورہے جب خاتون نے زیاد ہ کرایہ وصول نے کی مخالفت کی تب ایم این ایس کارکنوں نے ڈرائیورسے کان پکڑکرخاتون سے معافی منگوائی۔خاتون نے جوڈائیورپر الزام لگایاہے بیشک الزام سنجیدہ ہے لیکن کسی بھی صورت میں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کاحق جمہوریت میں نہیں دیاجاناچاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *