کرناٹک انتخابات: بی جے پی امیدواربی این وجے کمارکادل کادورہ پڑنے سے موت

Share Article
MLA-B-N-Vijaykumar-death
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جے نگرسیٹ سے بی جے پی امیدوار بی این وجے کمارکاآج 4مئی کودل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 60سال کے تھے اورجے نگرسے رکن اسمبلی بھی تھے۔بی ین کمار اس باربھی جے نگرسیٹ سے الیکشن لڑرہے تھے۔اس سے قبل وہ دوبار رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔بی جے پی امیدواربی این وجے کمارکی آخری رسومات آج اداکی جائے گی۔
بتایاجاتاہے کہ بی این وجے کمارکی انتخابی تشہیرکے دوران اچانک طبیعت بگڑگئی تھی یعنی دل کا دورہ پڑگیاتھا۔انہیں جے دیوانسٹی ٹیوٹ آف آرڈیولوجی میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں انہو ں نے آخری سانس لی۔ کماربیچلرتھے اوربی جے پی کی سب سے صاف شبیہ لیڈروں میں سے ایک تھے۔وہ اس سیٹ سے دوسری باررکن اسمبلی تھے۔اس بار انتخاب میں کانگریس امیدوار سومیاریڈی سے ان کا مقابلہ ہوناتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *