بہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے کہا-200فیصدکنفرم ہے کانگریس سے ٹکٹ

Share Article
anant-singh
پٹنہ:موکاماسے آزادبہوبلی رکن اسمبلی اننت سنگھ نے ایک بارپھرتال ٹھوکتے ہوئے کہاکہ وہ ہرحالت میں کانگریس کے ہی ٹکٹ پرلوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔انہیں پارٹی صدرراہل گاندھی کی بھی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ رکن اسمبلی اننت سنگھ گذشتہ دن لکھی سرائے میں تھے جہاں انہوں نے پھردعویٰ کیاکہ وہ مونگیرسے لوک سبھا کاالیکشن کانگریس کے ٹکٹ پرہی لڑیں گے۔ انہو ں نے زوردیکرکہاکہ 100نہیں، 200فیصدکانگریس سے ٹکٹ کنفرم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ الیکشن میں للن سنگھ کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔
ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ کمان اننت سنگھ کومونگیرسے لڑانے کے موڈ میں ہے۔جلدہی اس معاملے پرخودپارٹی صدرآرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادوسے بات بھی کریں گے۔لیکن تب تک اننت سنگھ کوباضابطہ طورپرکچھ بھی نہیں کہاجائے گا۔
بہوبلی رکن اسمبلی اورچھوٹے سرکارکہلانے والے اننت سنگھ کانگریس کے ٹکٹ پرمونگیرسے لو ک سبھا الیکشن لڑنے کی بات دسمبرسے ہی کرتے آرہے ہیں۔اسے لیکرانہوں نے موکاما کے اتھم لگولا سے مونگیرتک روڈ شوبھی کیاتھا۔اتناہی نہیں ، پٹنہ میں بھی انہوں نے کانگریس کے راجیہ رکن پارلیمنٹ اکھلیش پرساد سنگھ کے ساتھ روڈ شوبھی کرچکے ہیں۔
اتنا ہی نہیں پٹنہ کے گاندھی میدان میں تین فروری کوہوئے ’جن آکنشاریلی‘ میں بھی اننت سنگھ نے بھاری بھیڑجمع کی تھی۔منچ پربھلے ہی اننت سنگھ کوجگہ نہیں ملی،لیکن انہوں نے کانگریس کی ریلی میں گرم جوشی سے شرکت کی۔ انہوں نے ریلی میں اپنے حامیوں کے بیچ رس گولّے تقسیم کئے اوران کے لئے اپنی رہائش گاہ پرپروگرام کاانعقادبھی کرایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *