میزروم ’ہاتھ ‘ سے پھسلا،ایم این ایف کا جشن

Share Article
mnf
میزورم اسمبلی انتخابات کے نتائج کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔میزورم اسمبلی انتخابات کے آج نتائج آرہے ہیں۔ 40سیٹوں کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔میزورم میں میزونیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کواکثریت کے ساتھ سبقت ہے۔رحجانوں کے مطابق، ایم این ایف 27،کانگریس6، بی جے پی 1 اوردیگر آزادامیدوار6سیٹوں پرآگے چل رہے ۔میزروم میں کانگریس ہاررہی ہے۔وزیراعلیٰ لل تھنہولا اپنی دونوں سیٹوں پرہارگئے ہیں۔پہلے ان کی ہارکی خبرچمفائی جنوبی سیٹ سے آئی تھی۔اس کے بعد سرچھپ سے بھی ہارگئے ہیں۔میزورم میں اسمبلی انتخابات کیلئے 28نومبرکوووٹنگ ہوئی تھی۔ ریاست میں تقریباً 80.5فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔میزورم میں گنتی کیلئے 40کاؤنٹنگ ہالزہیں۔یہاں پر347ٹیبل پر1400افسران ووٹوں کی گنتی کررہے ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ یہاں پرکانگریس گذشتہ دس سال سے اقتدارمیں ہیں۔رجحانوں کے مطابق میزورم میں میزونیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کی سرکاربننے جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *