میزورم:زورام تھانگا نے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا

Share Article
Zoramthanga
میزورم اسمبلی انتخابات 2018میں واضح اکثریت کے ساتھ جیت کے بعد میزونیشنل فرنٹ(ایم این ایف) کے سربراہ زورامتھانگا نے ہفتہ کومیزورم کے وزیراعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔40اسمبلی سیٹوں میں میزونیشنل فرنٹ کو26سیٹیں ملی ہیں۔قابل ذکرہے کہ میزورم اسمبلی انتخابات 2018میں کانگریس سے موجودہ وزیراعلیٰ لال تھانہاولا دونوں سیٹوں سے ہار گئے تھے۔ لال تھانہاولا پچھلے 10 سال سے میزورم کے وزیراعلیٰ تھے۔ میزورم اسمبلی کی 40 سیٹوں میں 26 پر میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) نے جیت درج کی۔ ایم این ایف کی طرف سے یہ ابتک کی سب سے بڑی جیت ہے۔میزورم میں کانگریس کو 5 سیٹیں ملی ہیں۔ ایک سیٹ پر بی جے پی اور 8سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *