’نتیش راج‘میں بلند ہیں مجرموں کے حوصلے، کانسٹیبل کو ماری گولی

Share Article
bihar-police

بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کے دور اقتدار کے دوران ریاست میں جرائم کے معاملے لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ مجرموں میں قانون کا ڈر ختم ہو گیا ہے۔تازہ معاملہ مظفر پور ضلع کے قاضی محمدپور تھانہ علاقہ کا ہے۔ جہاں روڈ ریج میں پولیس پر قاتلانہ حملے کے معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محمدپور میں ایک روڈریج کے معاملے میں بائک سوار مجرموں نے پولیس جوان کو گولی مار دی۔ زخمی نوجوان اسٹیٹ ریپڈ ایکشن فورس کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک کھوکھا اور ایک بلیٹ برآمد کیا ہے جبکہ بائک سوار فرار ہے۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب اسٹیٹ ریپڈ ایکشن فورس کے تمام جوان ہولی کے موقع پر امن ومان کے لئے فلیگ مارچ کرنے کے بعد بس سے اپنی رہائش واپس لوٹ آ رہے تھے ۔اسی دوران قاضی محمدپور تھانہ کے ماڑی پور میں ایک اپاچی موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان روڈ پر موٹر سائیکل لگا کر کھڑے تھے۔ پولیس کی بس نے جب ان سے سائڈ مانگا تو دونوں آگ بگولہ ہوگئے۔ اس کے بعد بس ڈرائیور نے کسی طرح سے بس کو آگے بڑھایا تو مجرموں نے موٹر سائیکل سے اوورٹیک کرکے بس کو گھیر لیا۔ جس کے بعد جیسے ہی سدھیر کمار بس سے باہر نکلے تو مجرموں نے تابڑ توڑ ان پر گولیاں چلا دی اور فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی منوج کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بھروسہ دیا کہ مجرموں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ وہیں اب واقعہ کے بعد پولیس حادثے کی جگہ کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگالنے میں لگی ہوئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *