وکیل نے کیا ریپ، حاملہ ہوئی لڑکی، حمل ضائع کرواکر معاملہ دبانے کی کوشش

Share Article

mumbai

ممبئی: ممبئی سے ملحق میرا روڈ کے نیا نگر پولیس نے ریپ کے معاملے میں ایک ایسے شاطر وکیل کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنے پیشے کا بیجا استعمال کرکے پہلے ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر مہینوں تک جسمانی تعلق بنایا اور جب لڑکیحاملہ ہوئی توحمل ضائع کروا کر معاملے کو رفع دفع کرنے کو کوشش کی۔
دراصل پاسپورٹ کا مسئلہ لے کر متاثرہ لڑکی وکیل کے پاس گئی تھی جس کے بعد وکیل نے اسے اپنے جھانسے میں پھنسا لیا۔ لڑکی سے وکیل نے پہلے دوستی کی،اس کے بعد اسے شادی کا جھانسہ دے کر مہینوں تک اپنی ہوس کا شکار بناتا رہا۔اس کے بعد جب لڑکی حاملہ ہو گئی تو لڑکی سے چھٹکارا پانے کے لئے وکیل نے اس کا ابرشن (حمل ضائع)کرا کر معاملے کو دبانا چاہا۔

لیکن متاثرہ لڑکی نے اس معاملے کی شکایت پولیس کو کر دی، جس کے بعد وکیل کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ فاش ہوا ہے۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد میراروڈ کی نیا نگر پولیس نے ملزم وکیل اویناش وشوکرما کو گرفتار کر لیا ہے اب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *