مظفر پور میں پچاس لاکھ کی شراب ضبط

Share Article

 

پارو تھانہ پولیس نے جمعرات کی صبح 555 کارٹن غیر ملکی شراب کے ساتھ گاڑھا چور سے ایک ٹرک اور ایک پک اپ وین کوضبط کیا ہے۔ سریا پولیس عہدیدار ڈاکٹرشنکر کمار جھا نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ شراب کی کھیپ آنے کی اطلاع پر پولیس نے گاڑھا چور واقع چمنی بھٹا کے پاس سے ایک ٹرک اور ایک پک اپ وین کی تلاشی لی۔ دونوں میں بھاری مقدار میں شراب تھی۔ دونوں گاڑیوں سے 555 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد ہوئیں۔ ٹرک اور پک اپ سمیت شراب ضبط کر لی گئی جس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ پولیس گاڑی کی روشنی دیکھ کرڈرائیور، کاروباری وغیرہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *