ہراسانی کے الزام میں گرفتار گلوکارمیکا سنگھ کورہاکردیاگیا

Share Article
mika-singh
ہندوستان گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے کم عمر خاتون ماڈل کو ہراساں کرنے پر گرفتار کیا تھا۔بتایاجارہاہے کہ انہیں اب رہا کردیا گیا ہے۔ گلوکار میکا سنگھ کو گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں 17 سالہ برازیلی ماڈل کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔آپ کوبتادیں کہ گلوکار میکا سنگھ ایوارڈ تقریب اور نجی محفل میں پرفارم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات میں تھے جہاں دبئی پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔دبئی پولیس کے مطابق 17 سالہ برازیلی ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ گلوکار نے نازیبا تصاویر بھیجیں اور بالی وڈ میں کام کا بھی جھانسہ دیا جس پر انہیں گرفتار کیاگیا۔دبئی پولیس نے اداکار کو بعد ازاں تفتیش کیلئے ابوظہبی منتقل کیا تھا جہاں سے انہیں ہندوستانی سفیر کی مداخلت پر رہا کیا گیا تاہم انہیں آج عدالت میں بھی پیش کیا گیا ۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *