مڈ ڈے میل کھانے سے 45 بچوں کی طبیعت بگڑی،سبھی بچے اسپتال میں زیرعلاج

Share Article

food-poision-midday-meal

بہار کے لکھی سرائے ضلع میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 45 بچوں کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ معاملہ ضلع کے ہلسی ڈویژن علاقے کے مڈل اسکول مہرتھ میں کھانا کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت بگڑی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد تقریبا چار درجن بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔ کہا جا رہا ہے کھانے میں چھپکلی گر گئی تھی اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔سبھی بچوں کو فوری طور پر سکندرا واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں ایک بچی کی طبیعت نازک بتائی جا رہی ہے۔

mid-day-meal
ضلع کے ڈی ایم نے فوراً معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی ایمنے بتایا کہ، یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ ہلسی ڈویژن علاقے کے مڈل سکول مہرتھ میں ایم ڈی ایم کا کھانا کھانے کے بعد 45 بچوں کی طبیعت خراب ہو۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد تمام بچوں کو سکندرا واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔وہیں، بہت سے بچوں کو پرائیویٹ کلینک میں بھی داخل کرایا گیا ہے۔

ان بچوں میں سے بہت سے بچے بیہوش ہیں۔اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر کے ڈیوٹی پر رہنے سے علاج میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اسمیتا کماری نام کی بچی کی حالت نازک ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *