ایم فار یو نے عظیم شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا

Share Article

p-11گزشتہ 29 جولائی کو ممبئی میں ایم فاریو کے ذریعہ منعقد ٹاپ 50- انڈین آئیکون ایوارڈ تقریب کا شاندار انعقاد ہوا۔ ایوارڈ تقریب میںملک و بیرون ملک سے چنی گئیں50 عظیم شخصیات نے اپنی موجودگی سے چار چاند لگادیے۔ا س موقع پر اترپردیش کے وزیر برائے سیاحت شری اوم پرکاش مہمان خصوصی کے طور پر اور انتہائی خصوصی مہمان کے طور پر اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ کے چیئرمین شری منندرجیت سنگھ بٹّا موجود تھے۔ تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ منجری فرنانڈیز ، زویا افروز، پاکھی ہیگڑے سمیت ایف ٹی آئی کے صدر گجیندر چوہان جیسی بالی ووڈکی شخصیات پروگرام میں چار چاند لگا رہی تھیں، تو وہیںسنگاپور، تھائی لینڈ اور دبئی سے آئے ہوئے مہمانوں نے پروگرام کو عظمت کی بلندی پر پہنچایا۔ سینئر صحافی سنتوش بھارتیہ نے اس کامیاب انعقاد کے لیے پروگرام کے آرگنائزر دشینت سنگھ کی دل کھول کر تعریف کی اور اس پروگرام کو اپنی طرح کی ایک منفرد کوشش بتاتے ہوئے اسے سماج کی ضرورت بتایا۔اس عظیم الشانپروگرام کے کو-آرگنائزر وید پرکاش اور کرم جیت سنگھ تھے، جبکہ انوراگ بترہ میڈیا انچارج تھے۔ریتو سنگھ نے اس پروگرام کو کنڈکٹ کیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *