ہندوستان میں لانچ ہوئی Mercedes۔AMG C43 Coupe ،جانئے قیمیت

Share Article
mercedes-amg-c43-coupe

مرسڈیز۔بینز نے مرسیڈیز اے ایم جی سی 43 کوپ ہندوستان میں لانچ کر دی ہے۔ دو دروازے والی مرسیڈیز اے ایم جی سی 43 کوپ کار انٹرنیشنل مارکیٹ 2018 میں لانچ کی گئی تھی۔ہندوستان میں اس کی قیمت 75 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ سال 2019 میں مرسڈیز کو ہندوستانی مارکیٹ میں 25 سال پورے ہو گئے ہیں اس سے پہلے کمپنی نے جنوری میں لگژری ایم وی پی Mercedes۔Benz V۔class لانچ کی تھی۔

مرسڈیز اے ایم جی سی 43 کوپ کار میں 3.0 لیٹر، ٹوین ٹربوچارڈ V6 انجن دیا گیا ہے۔جو 390hp کی طاقت اور 520Nm ٹارک جنریٹ کرتا ہے۔ساتھ ہی اس کے انجن کو 9 -اسپیڈگیئرباکس کے ساتھ لیس کیا گیا ہے۔ مرسیڈیز کا دعویٰ ہے کہ یہ کارمحض 4.7 سیکنڈس میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ تو وہیں اس کی ٹاپ اسپیڈ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جا رہی ہے۔ مرسیڈیز اے ایم جی سی 43 کوپ میں ملٹی بیم ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، 18۔انچ 5۔اسکوپ آئل ویلج اور پینارومک سنروف دیا گیا ہے۔ کار میں کمپارٹ کے بخوبی خیال رکھا گیا ہے۔

اس میں اسپورٹس سیٹ، 10.25 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمینٹ سسٹم بھی موجود ہے۔ اے ایم جی سی 43 کوپ کا انفوٹینمینٹ سسٹم انڈورائڈ آٹو اور ایپل کاپلے سپارٹ کو کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کار میں 12.3 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر بھی موجود ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ مرسیڈیزاے ایم جی سی 43 کوپ بی ایم ڈبلیو ایمٹو کمپٹیشن اور Audi S5 Coupe کو سخت ٹکر دے گی۔ ہندوستانی مارکیٹ میں ایم ڈبلیو ایمٹو کمپٹیشن کی قیمت 79.90 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔اس میں 2،979 سی سی کے 6 سلنڈر انجن لگا ہے جو 6،250 rpm پر 410 hp کی طاقت اور 550 Nm کا ٹارک جنریٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *