ممبر پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل ہسپتال میں داخل

Share Article

 

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدراور دھبڑی سے ایم پی مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ہوجائی ضلع شہر کے ہام ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اجیت لانگتھاسا نے بتایا ہے کہ مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اتوار کو ہی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں بخار، ذیابیطس سمیت سانس میں لینے میں دقت ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پیر کی رات کو مولانا کا حال چال جاننے کے لئے ہسپتال میں مولانا بدرالدین اجمل کے بھائی امیرالدین اجمل، سراج الدین اجمل اور ان کے بیٹے پہنچے تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ مولانا بدرالدین اجمل کی صحت پہلے سے خراب ہے۔ مکمل طور پر صحت مند ہو جانے کے بعد ہی انہیں ہسپتال سے چھٹی دی جائے گی۔ انہیں پورے طور پر صحت مند ہونے میں ابھی دو چار روز اور لگیں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *