دبنگ ممبر اسمبلی اننت سنگھ جیل بھیجے گئے

Member Assembly Anant Singh sent to jail

 

پٹنہ، باڑھ کی عدالت نے اتوار کو پولیس کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے دبنگ ممبر اسمبلی اننت سنگھ کو 30 اگست تک کے لئے عدالتی حراست میں بیر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے عدالت سے اننت سنگھ کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں دینے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

 

دہلی کی ساکیت عدالت میں اننت سنگھ نے جمعہ کو سرینڈر کیا تھا جہاں سے اتوار کی صبح ہوائی جہاز سے ان کوباڑھ کی عدالت میں پیش کرنے کے لئے پولیس پٹنہ لے کر آئی۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر اور باڑھ عدالت میں انتظامیہ نے سیکورٹی کا سخت انتظام کیا تھا۔باڑھ کورٹ کے احاطے کے باہران کے حامیوں کا ہجوم تھا۔ پولیس نے اننت سنگھ کو حراست میں دینے کی عدالت سے ہر ممکن درخواست کی مگر جج نے حراست میں دینے سے انکار کر دیا۔ اننت سنگھ کہنا ہے کہ ہمیں بہار پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے سامنے میں سرینڈر کرتا تو وہ ہمیں غیر قانونی ہتھیار دے کر پھنسا دیتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *