ممبر اسمبلی آکاش وجے ورگیہ جیل سے باہر

Share Article

 

اندور،  میونسپل اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملہ میں جیل میں بند سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور ممبر اسمبلی آکاش وجے ورگیہ کو اتوار کی صبح جیل سے رہائی مل گئی۔ جیل کے باہر بڑی تعداد میں موجود حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔ آکاش وجے ورگیہ کو ہفتہ کو بھوپال کی اسپیشل کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی، لیکن ہفتہ کو جیل کی کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ جیل سے باہر نہیں آ سکے تھے۔ اتوار کی صبح سبھی کارروائی پوری کرنے کے بعد آکاش وجے ورگیہ باہر آئے۔

Image result for Member Assembly Akash Vijayvargiya prison outside
آکاش وجے ورگیہ نے جیل سے باہر آنے کے بعد کہا کہجیل میں ان کا وقت اچھا گزرا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جب ایک عورت کو پولیس کے سامنے گھسیٹا جا رہا تھا، اور میں کچھ کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا، جو میں نے کیا اس پر شرمندہ نہیں ہوں لیکن میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ دوبارہ بلے بازی کرنے کا موقع نہ دے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *