ملبارن شاپنگ سینٹر سے ٹکرایا طیارہ، پانچ لوگوں کی موت

Share Article

Melbornملبارن: آسٹریلیا کے ملبارن کے نزدیک ایک ہلکا طیارہ ایک شاپنگ سینٹر سے جاکر ٹکرا گیا جس میں سوار تمام پانچوں لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولس نے بتایا کہ طیارہ میں سوار پانچ لوگوں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ بیچ کرافٹ طیارہ ایسےنے دون فیلڈس ہوائی اڈے کے نزدیک واقع شاپنگ سینٹر سے ٹکراگیا۔ وکٹوریہ پولس کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹیفن لیون نے کہا کہ طیارہ میں پانچ لوگ سوار تھے اور ایسا لگتا ہے کہ حادچہ میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ وکٹوریہ کے پریمئر ڈینیل اینڈروز نے اسے تین دہائیوں میں ریاست میں ہوا سب سے ہولناک حادثہ قرار دیا ہے۔ ملبارن کے سابق میں ایسےندون سے کنگ آئی لینڈ جا رہا منی چارٹر طیارہ ایک بڑی شاہراہ سے تھوڑی پہلے نیچے گرا۔ اس شاہراہ پر صبح میں بھاری ٹریفک ہوتا ہے۔
وکٹوریہ کے پولس سپرنٹنڈنٹ مک فریون نے بتایا کہ تفتیش ’’انجن کے فیل‘ ہونے پر مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے سے پہلے اس نے خطرہ میں ہونے کا الارم دیتے ہوئے مدد مانگی (مڈ ڈے کال) تھی۔ ڈی ایف او کے ایک ملازم ایش نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ اس نے ہوا میں آگ کا گولا دیکھا اور ایسا لگا جیسے کوئی بم دھماکہ ہوا ہو۔ ملبارن میں فائر برگیڈ محکمہ کے چیف پال اسٹاچینونے ٹویٹ کیا کہ 60 سے زیادہ فائربرگیڈ ملازموں نے آگ کو قابو میں کرنے کے لئے سخت محنت کی۔ آسٹریلیا سیفٹی ٹرانسپورٹ بیورو نے بتایا کہ اس نے حادثہ کی جگہ پر تفتیشی افسران کو بھیج دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *