جلسہ شہدائے کربلا بروز عاشورہ ہوگا ، اقبال انصاری وغیرہ کو سیکورٹی مہیا کرائی جائے:مفتی مکرم احمد
شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمدنے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میںمسلمانوںسے اپیل کی کہ ماہ محرم الحرام کی حُرمت کاخیال رکھتے ہوئے فرائض و نوافل کی پابندی کی جائے اور دعاؤں کا اہتما م کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ عاشورہ محرم کا دن ہر نبی کے زمانہ میں مقدس اور مبارک مانا جاتا رہا ہے اس میں اپنے دستر خوان کو وسیع کیا جائے اور یتیموں و مساکین کا خاص خیال رکھا جائے اور روزہ رکھا جائے ۔
انہوںنے بتایا کہ روایت قدیمہ کے مطابق امسال بھی ۱۰ستمبر بروز منگل بروز عاشورہ شاہی مسجد فتح پوری میں صبح گیارہ بجے سے جلسہ منعقد ہوگا جس میں بطو رخاص شہداء کربلا رضی اللہ عنہم کے فضائل اور شہادت کا بیان ہوگا ۔انہوںنے مسلمانوں سے اپیل کی کہ عاشورہ پر اور محرم میں پروگرام منعقد کرنے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون رکھا جائے ۔انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ مکمل انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوںنے کہا کہ آج کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں بابری مسجد مقدمہ کی روز بروز سماعت چل رہی ہے جس سے فرقہ پرستوں میں کچھ بے چینی پائی جارہی ہے ۔اقبال انصاری پر بھی حملہ کی سازش رچی جارہی ہے اور ڈاکٹر راجیو دھون سینئر ایڈووکیٹ کو بھی دھمکی مل رہی ہے ، انہوںنے یو پی حکومت سے اپیل کی کہ وکلاء اور فریقوں کو سیکورٹی فراہم کرائی جائے ۔مفتی مکرم نے این آر سی لسٹ کے بارہ میں حکومت سے اپیل کی کہ اس پر نظر ثانی کی جائے او رمحنت کش افسران کو اس کام میں لگایا جائے۔این آر سی لسٹ میں بہت سی خامیا ں ہیں اور تقریبا۱۹،لاکھ لوگ شہریت سے محروم ہوتے نظر آرہے ہیں ۔یہ کام ایماندار افسران کے ذریعہ کرایا جاناچاہئے ۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے مسجد ابراہیم الخلیل میں داخل ہونے اور تلمودی عبادت کرکے فتنہ پیدا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔آج شاہی مسجد فتحپوری میں اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک وفد بھی شریک ہوا جس کی قیادت ڈاکٹر مسعود احمد ڈائیریکٹر کر رہے تھے اس میں ڈاکٹر سید حمید،ڈاکٹر محمد ہادی اور ڈاکٹر علی ثابتی شامل تھے یہ وفد روابط ہند و ایران تعلیمات اسلامی اور ثقافتی امور کے فروغ کے لئے آیا ہوا ہے۔
Latest posts by چوتھی دنیا (see all)
- سعودی عرب: ریسٹورنٹس میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ بیٹھنے کی پابندی ختم - December 9, 2019
- سعودی عرب :حرمین ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز - December 9, 2019
- حج سے متعلق امور پرسعودی عرب اور ایران میں مابین باہمی تعاون کا معاہدہ - December 9, 2019